پانی کے تنازعہ پر3 سگے بھائی قتل ، 11افراد زخمی ‘2کی حالت نازک

جمعہ 24 جون 2016 22:43

ساہیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء ) پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مخالف فریق کے تین سگے بھائیوں کو قتل کردیاگیا، 11افراد زخمی ‘2کی حالت نازک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 111/9-Lمیں صفدر اور افتخار وغیرہ کے درمیان پانی کا تنازعہ چل رہا تھا ،دو روز قبل دونوں فریقین کے درمیان اس حوالے سے جھگڑا بھی ہوا لیکن دیہاتیوں نے معاملہ رفع دفع کرادیا ،شام کے وقت دونوں فریقین کے درمیان دوبارہ تنازعہ ہو گیا اور افتخار وغیرہ نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف فریق کے تین سگے بھائیوں صفدر ‘ممتاز اورمزمل کو قتل کردیا، فائرنگ کے نتیجہ میں منظور حسین ‘ محمداکرم ‘ محمدحسین ‘ذوالفقار ‘اشرف ‘علی زین ‘ طالب حسین ‘عباس ‘الطاف حسین ‘امتیاز الحق اورمدثر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں