ساہیوال میں عارف والا روڈ پر ایک مسافر کوچ لکڑیوں سے لدے ٹریلر سے ٹکراگئی ٗحادثے میں پندرہ زخمی

جمعہ 24 جون 2016 17:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) ساہیوال میں عارف والا روڈ پر ایک مسافر کوچ لکڑیوں سے لدے ٹریلر سے ٹکراگئی ، حادثے میں 15مسافرزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کیمطابق حادثے کاشکارہونے والے مسافر کوچ بہاولنگر سے لاہورجارہی تھی اوراس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوارتھے جو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

ساہیوال کے قریب ان کی کوچ سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں