ساہیوال،کوچ ٹریلر سے ٹکراگئی ، 15مسافرزخمی،ہسپتال منتقل

جمعہ 24 جون 2016 15:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) ساہیوال میں عارف والا روڈ پر مسافر کوچ لکڑیوں سے لدے ٹریلر سے ٹکراگئی ، حادثے میں 15مسافرزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق حادثے کاشکارہونے والے مسافر کوچ بہاولنگر سے لاہورجارہی تھی اوراس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوارتھے جو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جارہے تھے۔ ساہیوال کے قریب ان کی کوچ سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں