ساہیوال،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 9لاکھ 95ہزار روپے چھین کرفرار

جمعرات 16 جون 2016 20:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 9لاکھ 95ہزار روپے چھین کرفرارہو گئے‘ چوری کی متعدد وارداتیں ۔ڈکیتی کی واردات ساہیوال پاکپتن روڈ بائی پاس کے قریب ہو ئی یہاں فرید ٹاؤن کا رہائشی حاجی حاکم علی اپنے بھتیجے مسعود انور کے دفتر میں موجود تھے کہ تین نامعلوم مسلح ملزمان دن کے 12بجے دفتر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر نقدی 2لاکھ45ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔

دوسری واردات سرکی بازار میں یہاں ڈسپنسری روڈ کارہائشی محمد رمضان پاکپتن چوک میں بنک سے رقم نکلوا کر گھر جارہاتھا کہ سرکی بازار میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزما ن نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ساڑھے7لاکھ روپے چھین کرفرارہو گئے۔

(جاری ہے)

چوری کی وارداتوں کباڑی مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے محمد یاسر نذیر کی موٹرسائیکل نمبری 8740/SLMمالیتی 40ہزارروپے ‘ سبزی منڈی میں نامعلوم ملزمان نے خلیل خان کی جیب سے نقدی وغیرہ مالیتی 32800روپے ‘ کالج چوک میں نامعلوم ملزمان نے عبدالرؤف کی جیب سے نقدی وغیرہ 27500روپے ‘ سول ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نے احمد علی کی موٹرسائیکل مالیتی 60ہزارروپے ‘برکت ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے عمر حیات کا موبائل مالیتی20ہزارروپے ‘ 82/6-Rمیں ذیشان وغیرہ نے عنائت علی کی دو بکریاں مالیتی 45ہزارروپے اور 57/G-Dمیں محسن وغیرہ نے معمورا کے ڈیرہ سے بھینس مالیتی 1لاکھ50ہزارروپے چرالی۔

پولیس نے مقدما ت درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں