ساہیوال، تیزرفتار بس اور مزدا ٹرک میں ٹکر، 8افراد جاں بحق ، 37 زخمی

ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو نکالنے کی بجائے باہر کھڑے رہے ‘ مقامی افراد زخمیوں کو بس سے نکالتے رہے

جمعرات 16 جون 2016 20:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) ساہیوال میں تیزرفتار بس سبزی سے بھرے مزدا ٹرک سے ٹکراکر الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے جن میں سے6 افرادکی حالت نازک بتائی گئی ہے،‘ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو نکالنے کی بجائے باہر کھڑے رہے ‘ مقامی افراد زخمیوں کو بس سے نکالتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر سے لاہور جا نے والی تیز رفتا ربس ’’روہی ٹائم‘‘ رات2بجے کے قریب 134/9-Lوالی پلی پر موڑ کاٹتے ہو ئے سامنے سے آنے والے سبزی سے لوڈ مزدا ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دونو ں گاڑیوں کے ڈرائیور ز سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق ہو ئے جبکہ دو افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

حادثہ میں 37افراد زخمی ہو ئے جنہیں ریسکیو1122 ودیگرنے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے 16افراد کو طبی امداد دیکر فارغ کردیا جبکہ شدید زخمیوں میں جمیلہ بی بی ‘اکبربی بی ‘ فیروز بی بی ‘غلام رسول ‘حمزہ ‘دوست محمد خان ‘ضمیر حسن ‘محمد احسن ‘علی حیدر ‘ایم الطاف ودیگر شامل ہیں اور 6افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے موقع پر ریسکیو1122 کے اہلکار بس سے زخمیوں کو نکالنے کی بجائے باہر کھڑے رہے اور مقامی افراد زخمیوں کو بس سے باہر نکالنے میں مصروف رہے۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام جائے وقوعہ اور ہسپتال بھی پہنچے اور پولیس کو زخمیوں کی امداد کے سلسلہ میں ہدایات دیتے رہے۔پولیس تھانہ غلہ منڈی حادثے کی تفتیش میں مصرو ف ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں