کمشنر ساہیوال ڈویژن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ،ٹریفک حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت کی

جمعرات 16 جون 2016 16:08

چیچہ وطنی ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ وہ آرتھو پیڈک اور سرجیکل وارڈز میں گئے اور وہاں زیر علاج زخمیوں سے فرداً فرداً خریت دریافت کی ۔اس موقع پرایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالمجید اورڈائریکٹر ایمر جنسی ڈی ایچ کیو ڈاکٹر وسیم اظہار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے مریضوں کی حالت بارے دریافت کیا اورہدایات جاری کیں کہ تمام زیر علاج مریضوں ہسپتال سے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لواحقین کو یقین دلایا کہ مکمل صحت یابی تک انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ڈاکٹر عبدالمجید نے بتایا کہ حادثے کے بعد 37زخمیوں اور 5جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2زخمی تشویشناک حالت کے باعث چل بسے جبکہ 16زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کمشنر کو یقین دلایا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں