ساہیوال،مسافر بس اور مزدا میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 37 زخمی

جمعرات 16 جون 2016 11:18

ساہیوال/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) ساہیوال میں چونتیس والے پل کے قریب سکھر سے لاہور جانیوالی بس اور مزدا میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 37 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا جہاں 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے ٹریفک حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سکھر سے لاہور جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والی مزدا سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 37 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیورکی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ حادثے میں مزدا کا ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں