ساہیوال،بس اورموٹرسائیکل میں تصادم،موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکارجاں بحق ، بھتیجا شدید زخمی

پیر 6 جون 2016 22:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء ) آج شام ساہیوال ملتان روڈ پر چک 14-6ایل ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور بس کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار پولیس کا اے ایس آئی محمد اسلم جاں بحق اور اسکا چھ سالہ بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پولیس ا ے ایس آئی محمد اسلم جو کہ اقبال نگر کے قریب ایک بستی میں رہتے ہیں اور اسکی ڈیوٹی وائرلیس کنٹرول پر ہے وہ چھٹی پر تھا اور اپنے بھتیجے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اقبال نگر جا رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا اور اس کے بھتیجے کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس کسووال نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے بس قبضہ میں لے لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں