باپ سے جھگڑ کر اٹھارہ سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 6 جون 2016 18:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) نواحی چک 73/4-Rمیں مہمان بھانجے شبیر احمد نے باپ سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق شبیر احمد اوکاڑہ سے اپنے ماموں محمد سعید کے پاس بطور مہمان آیا ہوا تھا کہ موبائل فون پر اس کے باپ محمد شفیق نے ڈانٹا کہ وہ واپس آئے اور اپنے ماموں کے پاس مزید قیام نہ کرے ۔

جس پر باپ بیٹا میں جھگڑا ہو ا اور باپ محمد شفیق نے اسے دھمکی دی کہ وہ کل آکر اسے زبردستی واپس لے آئے گا جس پر دل برداشتہ ہو کر اٹھارہ سالہ شبیر احمد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ اور اسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمرجنسی میں آمد سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں