ساہیوال ،گرمی سے دو بوڑھے افراد جاں بحق ،درجنوں افراد ہسپتال داخل ،چار کی حالت نازک

پیر 6 جون 2016 18:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) ضلع ساہیوال میں آج بھی گرمی کی لہر جاری رہی اور شدید گرمی اور لو لگنے سے دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں کو بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے۔ درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال گذشتہ بہتر گھنٹوں سے گرمی کی شدید لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور درجہ حرارت چوالیس سینٹی گریڈ سے بڑھتا ہوا آج چھیالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا آج مسلم بن عقیل کالونی کے محمد صدیق اور چک 62/4-R کے محمد رفیق ساٹھ ساٹھ ساٹھ سالہ بوڑھے شدید گرمی اور لو لگنے کے سبب بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لائے گئے جہاں دونوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ہی دم توڑ دیا۔

جب کہ درجنوں افراد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جن میں دو بچوں ایک بوڑھے اور ایک چھتیس سالہ عورت کی حالت نازک ہے۔ سول ہسپتال کے ایمرجنسی ہیٹ سٹروک وارڈ پر سفارشی مریضوں کا قبضہ ہونے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے مریضوں کو وارڈوں میں ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کے لیے ایئر کولر کی سہولت بھی مہیا نہ ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں