ساہیوال، شدیدگرمی اور لو لگنے سے چار افراد جاں بحق ، درجنوں بیہوش

درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، ہسپتال وارڈوں کے ایئر کنڈیشن خراب

ہفتہ 4 جون 2016 19:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء ) ضلع ساہیوال میں گرمی کی شدید لہر درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا شدید گرمی اور لو لگنے سے چار افراد جاں بحق درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جن میں چھ کی حالت نازک ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے سبب درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے کھیتوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں کام کرنے والے مزدوروں میں نڈھال ہونے والے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا شدید گرمی اور لو لگنے سے کوٹ خادم علی شاہ میں بشیر احمد ساٹھ سالہ، 6-82آر میں اٹھاون سالہ اقبال اور قصبہ نور شاہ میں چھتیس سالہ ریاض اور چک 9-97ایل کا چھ سالہ بچا عزیز احمد شدید گرمی اور لو لگنے کے سبب بیہوش ہو گئے جن کو سول ہسپتال ساہیوال لایاگیا جہاں چاروں دم توڑ گئے گرمی کی شددت کے سبب درجنوں افراد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیااور ہسپتال کے وارڈوں کے ایئر کنڈیشن خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ایمر جنسی وارڈ می بھی ایئر کنڈیشن نہ ہونے سے مریضوں کی حالت خراب سے خراب تر ہو رہی ہے جبکہ وارڈوں میں ڈاکٹروں کے دفاتر میں وارڈوں کے ایئر کنڈیشن منتقل کیے جا چکے ہیں حکومت کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اگلے چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے جس سے شدید گرمی سے متاثرہ مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں