وزیر اعظم پاناما لیکس کا حساب دے دیں تو تاجر خوش دلی سے تمام ٹیکس دے دیں گے، راجہ پرویز اشرف

ہفتہ 4 جون 2016 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پانامہ لیکس کا حساب دے دیں تو تاجر خوش دلی سے تمام ٹیکس دینگے۔راجہ پرویز اشرف نے یہ بات ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دیئے گئے عصرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس کا حساب دے دیں تاجر خوش دلی سے تمام ٹیکس دے دینگے ۔

تاجررہنماؤں چوہدری ارشد حسین ، ظفر گھمن اور صدر چیمبر آف کامرس شیخ شہزاد فاروق نے حکمران ٹولہ پر الزام لگایا کہ وہ دولت کما کر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں جبکہ تاجروں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی ہے اور ان کا جینا دشوار ہوگیا ہے اور تاجروں کا مسلم لیگ ن کی قیادت سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور اب تاجر حکمرانوں کے کسی جھانسہ میں نہیں آئینگے اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انکم ٹیکس کا محکمہ تاجروں کو تنگ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس کی وجہ سے پیدواری یونٹ بند ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر چیمبر آف کامرس ساہیوال کے صدر شیخ شہزاد فاروق اور ظفر گھمن نے راجا پرویز اشرف کا خیر مقدم کیااور صدر چیمبر آف کامرس شیخ شہزاد افاروق اور بزنس لاؤنج کے چیئر مین چوہدری ارشد حسین کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کو دو شیلڈ پیش کی گئی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں