ساہیوال،سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی

بدھ 1 جون 2016 11:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی حمیداخترکوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل میں قید مجرم حمید اختر نے انیس سو پیچانوے میں دشمنی کی بنا پرنثارکو قتل کیا۔مجرم کو مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پھانسی دیدی گئی ۔پھانسی سے قبل مجرم کیاہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔جیل ا نتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں