قتل کے مجرم کو یکم جون کو سنٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دی جائے گی

اتوار 29 مئی 2016 13:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) قتل کے مجرم کو یکم جون کو سنٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق 88/9-Lکے رہائشی حمید اختر اور نثار احمد وغیرہ کا دوران الیکشن جھگڑا ہو اجس میں حمید اختر پارٹی کا ایک شخص قتل ہوا جس کا بدلہ لینے کیلئے حمید اختر نے 5مئی 1995ء کو فائرنگ کرکے نثار احمد کو قتل کردیا تھا جس کا تھانہ ڈیرہ رحیم میں مقدمہ درج ہوا اور سپیشل جج ملتان کورٹ نے 9دسمبر 1998کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

مجرم کی اعلیٰ عدالتوں اور صدر مملکت کی طر ف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جس کے تحت مجرم کو یکم جون 2016ء کو علی الصبح پھانسی دی جائیگی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں