لاہور‘قتل کے مجرم کو دو جون ‘ساہیوال میں قتل کے مجرم کو یکم جون کو پھانسی دی جائے گی

جمعہ 27 مئی 2016 22:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) لاہور میں ‘قتل کے مجرم کو دو جون ‘ساہیوال میں قتل کے مجرم کو یکم جون کو پھانسی دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے، مجرم محمد نذیر کو 2جون کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر چڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مجرم محمد نذیر کو شہری طفیل کو قتل کرنے کے جرم میں 2007ء میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور اعلیٰ عدالتوں کی طرف سے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کو بر قرار رکھنے اور صدر مملکت سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد سیشن جج لاہور نے دو جون کے لئے ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے ۔

دوسری جانب ساہیوال میں 88/9-Lکے رہائشی حمید اختر اور نثار احمد وغیرہ کا دوران الیکشن جھگڑا ہو اجس میں حمید اختر پارٹی کا ایک شخص قتل ہوا جس کا بدلہ لینے کیلئے حمید اختر نے 5مئی 1995ء کو فائرنگ کرکے نثار احمد کو قتل کردیا تھا جس کا تھانہ ڈیرہ رحیم میں مقدمہ درج ہوا اور سپیشل جج ملتان کورٹ نے 9دسمبر 1998کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔مجرم کی اعلیٰ عدالتوں اور صدر مملکت کی طر ف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جس کے تحت مجرم کو یکم جون 2016ء کو علی الصبح پھانسی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں