ساہیوال‘ ٹیکنالوجی کالج کے طلبہ کاٹیچر کے رویے کیخلاف کلاسوں کا بائیکاٹ

جمعرات 26 مئی 2016 22:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) ٹیکنالوجی کالج کے طلبہ نے اپنے ایک ٹیچر کے رویے کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا اور احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او آفس کے باہر روڈ بلاک کر دی اور نعرے بازی کی طلبہ نے اپنے ٹیچر ظفر پر الزام لگایا کہ وہ ٹھیک طرح سے پڑھاتا نہیں ہے جس سے طلبہ کا قیمتی سال ضائع ہو رہا ہے اُسے یہاں سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے ڈی سی او کی یقین دہانی پر طلبہ منتشیرہو گئے اور ٹریفک بحال ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں