تحریک انصاف کے رہنما، سابق ایم پی اے کے بیٹے کی جگہ امتحان دینے والا جعلی طالب علم گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2016 20:47

تحریک انصاف کے رہنما، سابق ایم پی اے کے بیٹے کی جگہ امتحان دینے والا جعلی طالب علم گرفتار

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مئی 2016ء) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے کے بیٹے کی جگہ امتحان دینے والا جعلی طالب علم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد کے صاحبزادے احمد صفدر کی جگہ انٹر کے امتحان کا پرچہ دیتے ہوئے جعلی طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹر کے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 میں فیصل آباد کا رہائشی فاروق نامی نوجوان احمد صفدر رول نمبر 326150 کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ تاہم سپرانٹینڈنٹ کی جانب سے چیکنگ کیے جانے پر معلوم ہوا ہے کہ فاروق نامی نوجوان احمد صفدر کی جگہ پرچہ دے رہا ہے اور اب تک 2 پرچے دے چکا ہے۔ پولیس نے فاروق کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم احمد صفدر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں