ڈی سی او ہاؤس میں الوداعی کھانا کی تقریب بم دھماکہ کی اطلاع پر افسروں کی دوڑیں لگ گئیں

ہفتہ 21 مئی 2016 17:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) ڈسٹرک پولیس افسر ساہیوال باقر رضا کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن افسر ساہیوال کی رہائش گاہ پر الوداعی کھانا کی تقریب میں قادرآباد کول پاور پروجیکٹ ساہیوال کے قریب دھماکہ کی اطلاع پر افسروں کی دوڑیں لگ گئیں اور الوداعی تقریب ایک گھنٹہ تک افرا تفری کا شکار رہی لیکن جب اصل صورتحال سامنے آئی کہ حساس ادارہ کول پاور پروجیکٹ اور سیکورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک فرضی دھماکہ کرکے موک ایکسر سائز کی گئی جس سے علاقہ میں بم دھماکہ کی افواہ پھیل گئی اور حساس ادارہ نے دھماکہ کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرنے کی جب مشق پوری کر لی تو ضلعی انتظامیہ کو صحیح صورتحال کا علم ہوا اور الوداعی تقریب سے دوڑیں لگانے والے اعلیٰ افسر دوبارہ واپس آئے تو تقریب کا آغاز کیا گیا اور مہمانوں کی پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب میں کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں