ساہیوال میں لو لگنے اور گرمی کی شدت سے پانچ افراد جاں بحق،درجنوں ہسپتال داخل
رامے ٹاؤن کا ٹرانسفارمر جل گیا چودہ گھنٹے سے بجلی کی سپلائی معطل ، علاقہ کے باسی گرمی کی شدد ت سے نڈھال
ہفتہ 21 مئی 2016 17:20
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) ضلع ساہیوال میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے بعد لو لگنے اور شدید گرمی سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ درجنوں کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اور درجہ حرارت روا سال کی بلند ترین سطح 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔رامے ٹاؤن کا ٹرانسفامر بھی جل گیا۔
(جاری ہے)
چک 6-86آر کی پندرہ سالہ لڑکی ثمن ، جہاز گراؤنڈ کا ساٹھ سالہ محمد ریاض ، چک 5-44ایل کی تیس سالہ رحمت بی بی ، مسلم بن عقیل کالونی کی نوے سالہ شگفتہ اور جیون سٹی کالونی کا ساٹھ سالہ ظہور احمد لو لگنے اور شدید گرمی سے بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئے جبکہ کھیتوں میں کام کرنے اور زیر تعمیر عمارتوں میں مزدوری کرنے والے درجنوں افراد گرمی کے سبب بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تین کی حالت نازک ہے۔
گرمی کی شددت کے سبب رامے ٹاؤن کا ٹرانسفار مر بھی جل گیا جس کی وجہ سے رامے ٹاؤن کالونی کی بجلی کی سپلائی چودہ گھنٹے سے معطل ہے لیکن واپڈا حکام نے بھی بجلی کی سپلائی ٹرانسفارمر تبدیل کر کے بحال نہیں کی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی شددت میں اضافہ کا امکان ہے۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے صنعت زار ساہیوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر ..
پنجاب حکومت نے ساہیوال سالڈ ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی منظوری دے دی، کمشنر
زکوٰۃ کی رضا کارانہ ادائیگی کی ترغیب کے لیے واک و سیمینار کا انعقاد
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت