ساہیوال، درخت سے گر کر چرواہا ہلاک ہوگیا

جمعرات 19 مئی 2016 15:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) نواحی گاؤں محمد نگر میں درخت سے گر کر 35سالہ چرواہا ظہور احمد جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے مطابق محمد نگر فارم کا چرواہا ظہور احمد اپنی بھیڑ بکریوں کو چرا رہا تھا اور درخت پر چڑھ کر درخت کی ٹہنیا ں کلہاڑی سے کاٹ کر نیچے پھینک رہا تھا کہ اس کا پاؤں پھسل گیا اور گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں