ساہیوال، ٹریفک حادثات میں پولٹری ملازم اور زمیندار کا بھتیجاجاں بحق ، تین افراد شدید زخمی

منگل 17 مئی 2016 16:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) آج یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں پولٹری فارم کے ملازم سمیت دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ جن میں دو کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ ساہیوال ملتان روڈپر ٹکر شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور شا ہ زور ڈالہ کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار پولٹری فارم کا ملازم غلام محمد حسین ہلاک ، غلام حسن اور نوریز دو پولٹری ملازم شدید زخمی ہو گئے جن میں غلام حسن کی حالت نازک ہے۔

تینوں موٹر سائیکل سوار پولٹری فارم سے دھپ سڑی گاؤں کی طرف مڑے تو ہڑپہ کی طرف سے آنے والے شاہ زور ڈالہ سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔دوسرا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر چک 14-4ایل الفلاح ہوٹل کے بلمقابل ہوا یہاں ایک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں زمیندار سلطان کا بھتیجا شہزاد احمد ہلاک اور اس کا کزن احسن شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں