ساہیوال،خاوند وں سے ناراض دو بیویوں ،دسویں جماعت کی طالبہ نے تعلیمی سلسلہ بند کرنے کی دھمکی پر زندگی کا خاتمہ کر لیا

منگل 17 مئی 2016 16:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) یہاں نواح میں گھریلو جھگڑو ں پر خاوند سے ناراض دو شادی شدہ لڑکیوں اور ایک دسویں جماعت کی طالبہ نے والدین کے تعلیمی سلسلہ بند کرنے سے دلبرداشتہ ہو کر سپرے پی کر اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

چک 9-135ایل کے ظہور احمد کی بتیس سالہ بیوی صغرں کا خاوند سے گھریلو مسائل پر جھگڑا ہو گیا جس پر خاوند نے سرزنش کی تو صغرں نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لی جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئی۔

چک67ای بی کے پیر محمد کی ستائیس سالہ بیوی سدرہ نے گھریلو جھگڑے پر خاوند سے ناراض ہو کر گھر پر رکھی ہوئی زہریلی زرعی سپرے پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔موضع کھولری بہادر شاہ میں دسویں جماعت کی طالبہ حلیمہ نے والدین کی طرف سے میٹرک کے امتحان کے بعد تعلیمی سلسلہ بندکرنے پر احتجاج کرتے ہوئے گھر میں رکھی ہوئی زہریلی زرعی سپرے پی لی جس سے وہ بیہوش ہو گئی جسے ہسپتال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں