رنجش پر دو ستوں نے خانہ بدوش نوجوان کو اغواء کر لیا، ورثاء کا قتل کا شبہ ۔

اتوار 15 مئی 2016 16:31

ساہیوال15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) اووڈ کالونی جہاز گراؤنڈ سے خانہ بدوش کے بھائی قمر عباس کو تین مسلح افراد نے درینہ رنجش کی بنا پر اغواء کر لیا ، ملزموں نے قمر عباس کو قتل کر کے لاش غائب کر دی ہے ورثاء کا شبہ مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اووڈ کالونی کے ملک محمدالیاس کے بھائی قمر عباس کو اس کے دو دستوں عامر اور اِزرم اسے گھر سے ایک دعوت کے بہانے لے گئے اور اسے پھر غائب کر دیا اور خود اپنے گھروں میں آگئے ۔ ملک الیاس کی رپورٹ پر پولیس تھانہ سٹی نے دو ماہ بعد تین ملزموں کے خلاف مقدمہ 365ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے اور نہ ہی اغواء کیے جانے والے نوجوان کی برآمدگی ہو سکی ہے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں