شادی شدہ عورت تشدداور گلا کاٹ کر ہلاک کرنے کے بعد لاش مکئی کے کھیت میں پھینک دی گئی

اتوار 15 مئی 2016 16:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) پولیس نے چک 14-27ایل کے قریب مکئی کے کھیت سے ایک شادی شدہ عورت سلیمہ بی بی کی تشدد زدہ لاش برآمد کر لی ہے مقتولہ کو گلا کاٹ کر اور شدید تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے ۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے مطابق کبیر کاٹھیا نامی زمیندار کی بیوی چند روز سے غائب تھی جس کی لاش آج مکئی کے کھیت سے پولیس نے برآمد کر لی اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک مقتولہ کے قتل کی وجہ اور ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں