تھانہ نور شاہ کے سب انسپکٹر کے خلاف مظلوم عورت سے رشوت لینے کا مقدمہ ۔

اتوار 15 مئی 2016 16:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) انسداد رشوت ستانی پولیس نے تھانہ نور شاہ کے پولیس سب انسپکٹر عبدالرحمن کے خلاف ایک عورت رضیہ سے پانچ ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق رضیہ بی بی نے ایک مقدمہ تھانہ نورشاہ میں درج کر ایا تو ملزموں کی گرفتاری کے لیے تھانیدار عبدالرحمن نے رضیہ بی بی سے پانچ ہزار روپے رشوت لے لی بعد میں ملزموں سے مک مکا کر کے انہیں چھوڑ دیا اور رضیہ بی بی کو الٹا دھمکیاں دیں جس پر ڈائریکٹراینٹی کرپشن ساہیوال نے انکوائری کے بعد مظلوم عورت رضیہ بی بی کی فریاد کو درست قرار دیتے ہوئے رشوت کا الزام ثابت ہونے پر ملزم تھانیدار عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ 161ت پ اور 5/2/47 پی سی اے درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں