ساہیوال میں سورج آگ برساتا رہا ،لو لگنے سے 3ہلاک ، 6کی حالت نازک

اتوار 15 مئی 2016 15:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) ضلع ساہیوال میں اتوار کو بھی سورج آگ برساتا رہا شدید گرمی اور لو لگنے سے تین افراد ہلاک درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جن میں چھ کی حالت نازک ہے ۔ بر ف فروشوں نے برف کے منہ مانگے دام وصول کیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ضلع ساہیوال میں گرمی کی لہر کے سبب درجہ حرارت رواں سال کے بلند درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے نور شاہ کے غلام ستار کی چالیس سالہ بیوی حلیمہ ، چک 11-26ایل کے ممتاز کی اکتالیس سالہ بیوی پروین کھیتوں میں کام کرتے ہوئے لو لگنے سے بیہوش ہو گئیں دونوں کو فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں ایمر جنسی وارڈ میں دم توڑ گئیں ۔

جبکہ پاکپتن سے مہمان آئی ہوئی تیس سالہ لڑکی شائستہ بھی شدید گرمی کے سبب بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لائی گئی تو وہ دم توڑ گئی ۔ آج بھی درجنوں افراد کو شدید گرمی کے سبب ہسپتال لایا گیا جن میں چھ افراد تین خواتین سمیت بیہوش ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ گرمی کی لہر کے ساتھ ہی برف فروشوں نے برف کے ریٹ بڑھا دیے ہیں اور برف کی مصنوعی قلط پیدا کر کے برف پچاس روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے شہریوں نے انتظامیہ سے برف کی گراں فروشی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں