ساہیوال،ڈکیتی یا قتل ،مویشیوں کی رکھوالی پر سوئے چوکیدار کو کَسی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

جمعہ 13 مئی 2016 17:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) نواحی چک 5-56ایل میں مویشیوں کی رکھوالی پر سوئے ہوئے 22سالہ نوجوان چوکیدار محمد عمران کو کَسی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔ ڈکیتی یا دشمنی کا قتل پولیس معمہ حل نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے مطابق محمد رمضان محنت کش کا بیٹا جو زمیندار کے پاس ملازمت کر تا تھا جمعہ کی صبح تین بجے مویشیوں کی رکھوالی کے لیے سویا ہوا تھاکہ نامعلوم ملزموں نے کسی کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔

پولیس یوسف والا نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے مقتول کے ورثاء کے مطابق مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی ڈکیتی کی واردات کے دوران مذاحمت پر قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس اسے کسی دشمنی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے مقتو ل کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال پوسٹمارٹم کے لیے پہنچا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں