ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے کارسوار کو قتل کردیا

بدھ 11 مئی 2016 20:29

ساہیوال۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) نامعلوم ڈاکوؤں نے کارنہ روکنے پر فائرنگ کرکے کارسوار کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 18/E-B کارہائشی جاویداقبال اپنی کارپرگذشتہ رات بارہ بجے کے قریب لاہورجارہاتھا کہ ساہیوال عارفوالاروڈ پر 108/9-Lکے قریب جہاں چند فٹ سڑک کاٹوٹازیرتعمیر ہے دونامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی اورکارنہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سرمیں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا اورتشویش ناک حالت میں ہسپتال انتظامیہ نے لاہورریفرکردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں