ساہیوال،ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی اور موبائل فون لے اڑے

منگل 10 مئی 2016 19:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ سامان کریانہ اور موبائل فون لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات Eبلاک فرید ٹا?ن میں ہوئی یہاں سگریٹ کمپنی کا سیلز مین اعجاز حسین سگریٹ سیل کرکے اور ریکور ی اکٹھے کرکے موٹڑسائیکل پر واپس دفتر جا رہاتھا کہ راستے میں2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اوراس سے نقدی 52ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ چوری کی وارداتوں 82/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے عبدالحمید کی دکان کے تالے توڑ کر دوکان سے نقدی وسامان کریانہ مالیتی50ہزارروپے اور گورنمنٹ کالج کی گرا?نڈ میں نامعلوم ملزم نے ایک نوجوان بدر نذیر کا موبائل مالیتی7ہزارروپے چرالیا۔ پویس نے الگ الگ مقدما ت درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں