ساہیوال، قتل کے مجرم کوسنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی

منگل 10 مئی 2016 19:06

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) قتل کے مجرم کوسنٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دے دی گئی‘ میت ورثاء کے حوالے ‘سنٹرل جیل ساہیوال میں صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب دیپالپور کے رہائشی قتل کے مجرم محمدمنشاء کوتختہ دارپرلٹکادیاگیا۔

(جاری ہے)

مجرم نے سال 2001ء میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرمحمدسلیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا اوردیپالپور کے ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اورجرمانہ کی سزا کاحکم سنایاتھا۔ مجرم کی اعلیٰ عدالتوں اورصدرمملکت نے رحم کی اپیل مستردکردی تھی اورڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد محمدمنشاء کوصبح کے وقت تختہ دارپرلٹکادیاگیاجس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں