ملک کو بچانے کیلئے بلاامتیاز بڑے فیصلے کرنا ہونگے، علامہ امین شہیدی

منگل 10 مئی 2016 19:06

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) مرکزی رہنما وحد ت المسلمین علامہ امین شہیدی نے کہاہے کہ تفرقہ بازی ‘ دہشتگردی ‘کرپشن اور تخریب کاری کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا خاتمہ ایمانداری سے ہونا چاہئے۔ ملک کو بچانے کیلئے بلاامتیاز بڑے فیصلے کرنا ہونگے۔ سا لمیت کیلئے خطرہ بننے والوں کو انجام تک پہنچانا ہو گا۔اتحادبین المسلمین کی فضا قائم رکھنے پر قیادت کا عمل قابل تحسین ہے۔

وہ یہاں انجمن امامیہ کے دفترمیں اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے ڈویڑنل سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز احمد رضا ‘مرکزی امام بارگاہ کے متولی رضا عباس ہمدانی اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان اورخصوصی طور پر جنر ل راحیل شریف کا ضرب عضب ‘نیشنل ایکشن پلان اورضرب آہن کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں ‘سہولت کاروں اورامت کو فرقہ واریت میں الجھانے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا۔

پاکستان نے عالم اسلام کی سربراہی کرنی ہے۔ سنی اور شیعہ کا وجود ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔انہوں نے ملکی سطح پر اتحاد امت کے درس کو عام کرنے پر زوردیا۔ اس موقع پر شیخ اعجاز احمد رضا نے افوا ج پاکستان کی طرف سے کرپشن کے خلاف پہل کرکے لٹیروں ‘لینڈ مافیا ‘ٹیکس چوروں ‘غیر ملکی جائیدادوں کو ناجائز طریقے سے بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور سزائیں دینے کے عمل کو سراہا اورکہاکہ قوم اس وقت مکمل ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں