نومنتخب لندن میئر صادق خان کی کامیابی 20کروڑ پاکستانیوں کی کامیابی ہے،سہیل انجم انصاری

منگل 10 مئی 2016 19:06

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) معروف صنعتکار ‘سفیر ساہیوال و سابق صدر ساہیوال چیمبرآف کامرس حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ نومنتخب لندن میئر صادق خان کی کامیابی 20کروڑ پاکستانیوں کی کامیابی ہے ان کی جیت سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج ابھارنے کا سنہری موقع ہے۔

امید کرتے ہیں کہ صادق خان بطور لندن میئر ایک نئی تاریخ رقم کرینگے۔ اپنے دفتر میں اخبا ر نویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ میئر کے انتخاب میں دولت ہار گئی اور فرض شناس کارکن فتح سے ہمکنار ہوا۔ صادق خا ن کے انتخاب سے برطانیہ خصوصاً لندن میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں میں احساس تحفظ بڑھ گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صادق خان کے میئر منتخب ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط میں خوشگوار تبدیلی آئیگی اور تجارتی مواقع بڑھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ساہیوال اور راچڈل جڑواں شہر ہیں اب اسلام آباد اور لندن بھی ایک دوسرے کے اور قریب آجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ پاکستانی کمیونٹی بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کا منہ بولتاثبو ت ہے اور ایک مسلمان اور پاکستانی کا لندن میئر منتخب ہونا قابل فخر اور ایک اعزازہے یہ پاکستانیوں اور مسلمانوں کا اصل چہرہ اور پہچان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں