ضلع کی حدود میں گرمی کی شدت کے پیش نظر گیسٹرو اور سن سٹروک سے نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں،ڈی سی او ساہیوال

منگل 10 مئی 2016 19:04

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری نے محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کو حکم دیاہے کہ ساہیوال ضلع کی حدود میں گرمی کی شدت کے پیش نظر گیسٹرو اور سن سٹروک سے نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول اور کوالٹی کنٹرول مجسٹریٹ ریڑھیوں پر بکنے والے مضر صحت مشروبات ‘گنے کا رس ‘ شربت ‘ جعلی لیمن اور پیپسی ‘آلو بخارا ‘املی کا شربت‘ قلفیاں اور برف کے گولے بیچنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کریں تاکہ گیسٹرو سے خصوصاً بچے بچ سکیں۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گورنمنٹ قیوم ہسپتال ‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی اور تمام مراکز صحت میں گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک سے بچا? کی ادویات اور انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال اس سلسلہ میں خصوصی وارڈ بنایاجائے گا۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی سے کہاہے کہ وہ ہوٹلوں اور کھانے پینے کے دیگر مقامات کی چیکنگ کریں اور صفائی اور کوالٹی یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت لوگوں میں اس سلسلہ میں آگہی مہم چلائے اور محکمہ تعلیم سکولوں اور کالجز کے طلباء ‘طالبات کو اس سے آگاہ کریں تاکہ ان دونوں مہلک بیماریوں سے بچا جاسکے۔ لو سے بچنے کیلئے عوام الناس کو آگاہ کیاجائے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ہفتہ وار رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں