ساہیوال میں قتل کے مجرم کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

منگل 10 مئی 2016 11:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) ساہیوال میں سرائے موت پانیوالے مجرم محمد منشاء کو ساہیوال سینٹرل جیل میں علی الصبح ساڑھے چار بجے پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی سے قبل مجرم کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔ مجرم نے دو ہزار ایک میں دوران ڈکیتی سلیم نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

سزائے موت پر عملدآمد پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جیل انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک میں دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 400 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں