نئی نویلی دلہن نے اپنے شوہر کو خنجر کے وارکرکے قتل کردیا

جمعہ 6 مئی 2016 19:43

ساہیوال ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) 2ماہ کی نئی نویلی ظالم دلہن نے اپنے شوہر کو خنجر کے وارکرکے قتل کردیا ۔ تفصیل کے مطابق ساہیوال کے نوا حی گاوئں میں نئی نویلی دلہن عابدہ پروین نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار کرکے اپنے شوہر امانت کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امانت کی 2ماہ قبل عابدہ بی بی سے شادی ہوئی ۔دونوں شاپنگ کرکے موٹرسائیکل پر گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں عابدہ وغیرہ نے خنجر کے وار کرکے امانت کو قتل کیا ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں