سکھ پگڑی کی بے حرمتی: 5 ملزمان ضمانت پر رہا
مہندر پال سنگھ نے چیچہ وطنی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے 6 ملازمین نے عوام کے سامنے اس کی مقدس پگڑی کی بے حرمتی کی
بدھ 4 مئی 2016 13:53
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) چیچہ وطنی کے سول جج (مجسٹریٹ) طاہر منظور نے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے مہندر پال سنگھ کی توہین مذہب کی شکایت پر گرفتار ہونے والے 5 افراد کی ضمانت منظور کرلی۔مہندر پال سنگھ نے چیچہ وطنی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے 6 ملازمین نے عوام کے سامنے اس کی مقدس پگڑی کی بے حرمتی کی اور فیصل آباد سے ملتان جانے والی بس کی رفتار کم ہونے کی جائز شکایت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
کیس کے تفتیشی افسر عبد الستار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 148، 149، 295 اور 506 کے تحت 30 اپریل کو گرفتار ہونے والے 5 ملزمان کو، جن میں بس ٹرمنل منیجر باقر علی، راشد گجر، فیض عالم، شکیل اور سوداگر، ضمانت پر رہا کردیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب چیچہ وطنی کی پولیس کیس کے مرکزی ملزم اور نجی بس ٹرمنل کے مالک، حاجی ریاست کو واقعے کے تین روز بعد بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باقر رضا نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس حاجی ریاست کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں منگل کی صبح پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ وہ اگلے دو گھنٹے میں پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر رہے ہیں اس لیے وہ اپنا وکیل چیچہ وطنی بھیج دیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو گھنٹے میں اپنے وکیل کو ملتان سے چیچہ وطنی کیسے بھیج سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف قابل ضمانت اور عبادت گاہ کی بے حرمتی کی دفعات کے تحت شکایت درج کی، لیکن میں کوئی عبادت گاہ نہیں ہوں بلکہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والا پاکستانی شہری ہوں اور حملہ آوروں نے میری مذہبی علامتوں میں سے ایک کی تذلیل کی، اس لیے پولیس کو ناقابل ضمانت دفعہ 295 اے شامل کرنی چاہیے تھی۔مہندرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد وہ ایف آئی آر میں، دفعہ 295 اے شامل کرنے کی درخواست دیں گے اور ضرورت پڑنے پر عدالت بھی جائیں گے، جبکہ انہیں امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے صنعت زار ساہیوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر ..
پنجاب حکومت نے ساہیوال سالڈ ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی منظوری دے دی، کمشنر
زکوٰۃ کی رضا کارانہ ادائیگی کی ترغیب کے لیے واک و سیمینار کا انعقاد
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال