ساہیوال ،پولیس نے گزشتہ ماہ ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 7گینگز کے 13ارکان گرفتار کئے

پیر 2 مئی 2016 19:09

ساہیوال۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء ) ضلعی پولیس ساہیوال نے گزشتہ ماہ ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 7گینگز کے 13ارکان کو سرغنوں سمیت گرفتارکرکے ان سے لاکھوں روپے لوٹا ہوا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد باقر رضا نے اخبا رنویسوں سے ایک ملاقات میں بتایا کہ گزشتہ ماہ تھانہ یوسف والا نے صبح صادق اگوانہ گینگ کے 3ارکان ‘آصف عرف بلا گینگ کے 3 اور آصف عرف آسو ٹنڈا گینگ کے 6ارکان ‘تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے جعفر عرف جعفری گینگ کے 3ارکان ‘تھانہ غازی آباد پولیس نے اﷲ دتہ گینگ کے 3ارکان ‘تھانہ ہڑپہ پولیس نے عرفان بلوچ گینگ کے 5ارکان اور غلہ منڈی پولیس نے کاشف عرف کاشی گینگ کے 3ارکان کو سرغنوں سمیت گرفتاکرکے ان سے لوٹاہو امال مسروقہ 19موٹرسائیکلیں‘ 4بھینسیں ‘دو گائے معہ کٹا و طلائی زیورات اور نقدی کل مالیتی 26لاکھ50ہزارروپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 9 پسٹل ‘4ریوالور ‘2بندوقیں اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے منشیات کے 105مقدمات درج کرکے ملزمان سے 21کلو چرس ‘2کلو ہیرؤن ‘2کلو افیون ‘1079بوتل شراب ‘3چا لوبھٹیاں اور ناجائز اسلحہ کے99مقدمات درج کرکے ملزمان سے 3رائفلیں ‘15بندوقیں‘ 8 ریوالور ‘ 67 پسٹل‘8کاربین اور ایک خنجر برآمد کرلیاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی مہم میں اے کیٹیگری کے 31اوربی کیٹیگری کے118 ملزمان گرفتارکئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں