ساہیوال ،کیری ڈبہ کار سے ٹکرا گیا ایک ہی خاندان کے تین افرادجا ں بحق ، پانچ زخمی

اتوار 1 مئی 2016 14:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) ساہیوال ملتان روڈ پر چک 11-6ایل کے قریب تیز رفتارکیری ڈبہ کار سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افرادجا ں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق آج ایک کیری ڈبہ نمبر 2584ایل ای ایف میں ایک خاندان اسلام پورہ اوکاڑہ سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ملتان جا رہا تھا کہ چک 11-6ایل کے قریب کیری ڈبہ کے آگے جانے والی کار نمبر 4854ایل ای بی کے ڈرائیور نے آگے جانے والے مویشی کو بچانے کیلئے کار کی رفتارسست کی تو کیری ڈبہ پیچھے سے کا ر سے ٹکراکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں حافظ عبدالسمیع 24سالہ ،محمد سلیم 38سالہ، اور اسکی ماں امہ ثانی 70سالہ ہلاک ہوگئے جبکہ احسان 33سالہ ، اسکا بھائی فرحان 30سالہ،اریچ فاطمہ 6سالہ ، خبث فاطمہ 4سالہ اور فرحان کی بیوی مہوش 21سالہ شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمی بچیاں بھی فرحان کی ہیں ۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک ہے۔ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں