کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر آفیسر بابر حیات تارڑ کمشنر ساہیوال تعینات ہونے سے پہلے صوبائی سیکرٹری کوآپریٹوکے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے جاں انہوں نے محکمے اور کوآپریٹو بینک کی کمپیوٹرائزیشن کا اہم کام مکمل کیا اور کوآپریٹو ٹریننگ کالج کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق کروایا تا کہ عملے کو بہترین تربیت فراہم کی جا سکے ۔

کمشنر ساہیوال کا عہدہ سنبھالنے کے بعد افسران سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ڈویژن میں سالان ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او آصف اقبال چوہدری ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو عبدالمجید ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر اور اے سی ریونیو مہر فلک شیر بھی موجود تھے ۔انہوں نے گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تا کہ انہیں فصل کا پورا معاوضہ مل سکے ۔انہوں نے مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور خریداری مراکز کی چیکنگ کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں