ساہیوال میں شادی شدہ نوجوان نے خود کشی کر لی

جمعرات 28 اپریل 2016 17:15

ساہیوال۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) شادی شدہ نوجوان نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے ساہیوال عارفوالہ روڈ پر 100/9-L کے رہائشی شیر علی کے 25سالہ بیٹے فیضان علی نے گزشتہ رات پستول سے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ بتایاجاتاہے کہ فیضان علی شادی شدہ ہے جس کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ متوفی 2ماہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا، خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں