ساہیوال،بیرون ملک سے واپسی پر قتل کااشتہاری ملزم10 سال بعد گرفتار ‘ آلہ قتل برآمد

پیر 25 اپریل 2016 21:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) بیرون ملک سے واپسی پر قتل کااشتہاری ملزم دس سال بعد گرفتار ‘ آلہ قتل برآمد‘ مجرم کے ایک ساتھی کوعدالت 10سال قیدوجرمانہ کی سز اسناچکی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال 2005ء میں نورشاہ کے علاقہ میں مرغی کے گوشت کے تنازعہ پر ایک دکاندار صفدر نے اپنے دوساتھیوں اشرف اور افضل کے ہمراہ چھریاں مارکر محنت کش محمد یعقوب کوقتل کردیاتھا جس کاتھانہ نورشاہ نے مقدمہ درج کرکے اشرف اور افضل کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاتھا جبکہ صفدر بیرون ملک فرارہوگیاتھا ۔

عدالت نے اشرف کو دس سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ افضل کوبری کردیاتھا۔ مفرور اشتہاری صفدربیرون ملک سے جمعہ کے روز واپس آیاتو پولیس نے دوسرے روز ہی اسے گرفتارکرکے آلہ قتل چھری برآمدکرلی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں