ساہیوال ، زہریلی چائے پینے سے7 افراد بیہوش

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) ساہیوال کے نواحی گاؤں 112/9-L میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد بیہوش ہو گئے جن میں 2 بچوں سمیت 3 خواتین شامل ہیں بتایا گیا ہے کے ایک شخص سلطان کی بیوی نے گھر والوں کے لیے چائے بنائی جس کے پیتے ہی گھر والے بے ہوش ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بعد میں تمام گھر والوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اب بھی 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے بے ہوش ہونے والوں کے رشتے داروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کے دودھ میں زہریلی شئے ملا کر دی گی ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں