رواں سال آسڑیلیا اور جرمنی سے دس نئے ریلوے انجن پاکستان آجائیں گے ،انجینئر رانا شعیب

جمعرات 21 اپریل 2016 19:12

رواں سال آسڑیلیا اور جرمنی سے دس نئے ریلوے انجن پاکستان آجائیں گے ،انجینئر رانا شعیب

ساہیوال۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) رواں سال آسڑیلیا اور جرمنی سے دس نئے ریلوے انجن پاکستان آجائیں گے جن کیلئے نئے ڈبے (کوچز )اسلام آباد کی ریلوے فیکٹری میں تیار کی جا رہی ہیں جس کے بعد ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی جائے گی۔ اس بات کا انکشاف ڈبل ٹریک کے انجینئر رانا شعیب نے اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آسڑیلیا اور جرمنی سے چالیس نئے انجنوں کی خریداری معاہدہ طے پایا ہے جو آئندہ دو سالوں کے دوران یہ انجن پاکستان پہنچ کر پاکستان ریلوے کے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سے لالہ موسی تک کا ٹھیکہ چائنہ کمپنی کو دیا جا رہا ہے جبکہ نگرانی پاکستان ریلوے خود کریگی۔ لودھراں سے خانپو ر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے، اس وقت لیاقت پور سے خان پور تک نیا ٹریک ڈال دیا گیا ہے، اس ٹریک پر گاڑیاں 160کلومیٹر فی رفتار سے گزریں گی جبکہ آئندہ ریلوے کے پروگرام کے تحت لاہور سے کراچی کا سفر مسافروں کیلئے دس گھنٹے کر دیا جائے گا زیر تکمیل منصوبے دو سال تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں