ساہیوال ،قیدی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر خود کو لہو لہان کر لیا

اتوار 17 اپریل 2016 16:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں ایک قیدی لشکر کا سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف مطالبات منوانے کے لیے خود کو لہو لہان کر لیا پولیس سول لائن نے قیدی لشکر کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدم درج کر کے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ایک قیدی لشکر نے جیل وارڈن کو ماہانہ بھتہ دینے سے انکار کر دیا اور پھر بھتہ کے خلاف احتجاج کیا اور بھتہ بند کرنے کا مطالبہ کیا تو جیل حکام نے اس کی ٹھکائی کی تواس نے خود کو تیز دھار آلہ سے لہو لہان کر لیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے قیدی کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں زیر دفعہ 325ت پ درج کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں