گھریلو جھگڑے تین افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 17 اپریل 2016 16:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) یہاں گھریلو جھگڑوں میں ایک نوجوان لڑکی اور دیگر نوجوانوں سمیت تین افراد نے زہر کھا کر خود کشی کر لی تینوں جاں بحق ۔

(جاری ہے)

چک 9-103ایل میں حسن علی کی بیس سالہ بیٹی اقراء نے بھائی سے جھگڑ کر زہریلی سپرے پی لی جسے بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔ بھٹہ خشت چک 60کے چالیس سالہ محمد عارف اور جمال چوک کے چونتیس سالہ ارشاد احمد نے گھریلو جھگڑوں پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس پر انہیں بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیاجہاں دونوں نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں