ق لیگ کے صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار پیر مظفر گوگی شاہ کھگہ کی تحریک انصاف میں شامل

منگل 12 اپریل 2016 18:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی اسمبلی کے پی پی پی 220 نور شاہ سے سابق امیدوار پیر مظفر گوگی شاہ کھگہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق سے علیحدگی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے آج یہاں اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور انہوں نے کہا کہ ملک کو عمران خاں کی صورت میں ایک دیانتدار قیادت میسر ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹولہ پناما لیکس سے بے نقاب ہو چکا ہے اب اس ملک میں عوام کو ا یماندار اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کر کے اقتدار میں لانا ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں لوٹ مار کا دور جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیگا انہوں نے آخر میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خاں کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں