سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی محمد اشرف کو پھانسی دے دی گئی

منگل 12 اپریل 2016 18:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی محمد اشرف کو پھانسی دے دی گئی محمد اشرف نے بیلی جے سنگھ میں اس کی مخالف خاتون ارشاد بی بی کے مقدمہ کی پیروی کر نے پر 24جولائی 2000کو وارث علی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور ساجد محمود چٹھہ نے 16فرور ی 2002کو ملزم محمد اشرف کو وارث علی کا قتل ثابت ہونے پر موت کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد 19فروری 2007کو ہائی کورٹ نے مجرم محمد اشرف کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلہ کی توثیق کر دی اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے 13دسمبر 2014کو مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور 16مارچ 2016کو صدر پاکستان نے مجرم کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ نے مجرم کی سزا پر عملدرآمد کے لیے 12اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی جس پر آج مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں