ساہیوال ‘ون ویلنگ کرنے والے کی دوسرے موٹرسائیکل سوار سے ٹکر ‘مزدور جاں بحق ‘ ایک شدید زخمی

جمعرات 31 مارچ 2016 19:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) ون ویلنگ کرنے والے کی دوسرے موٹرسائیکل سوار سے ٹکر ‘مزدور جاں بحق ‘ون ویلنگ کرنے والا شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ میں برکت ٹاؤن کا رہائشی 22سالہ شہزاد اشرف موٹرسائیکل پر تیزر فتاری سے ون ویلنگ کررہاتھا کہ سامنے سے آنے والے 55/G-Dکے رہائشی نوجوان مزدور یعقوب کی موٹرسائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے اور یعقوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیا جبکہ شہزاد اشرف کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں