جی آئی ایس ٹیکنالوجی سے حکومت کی کارکردگی میں بہتری آئیگی،کمشنر ساہیوال

بدھ 30 مارچ 2016 21:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) کمشنر ساہیوال ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ جی آئی ایس ٹیکنالوجی سے ضلعی حکومت کی کارکردگی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں پر فنڈز کے استعمال میں مزید شفافیت بھی آئیگی۔انہوں نے یہ بات جی آئی ایس ٹیکنالوجی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی ۔

اس موقع پر سب نیشنل گورننس پروگرام کے صوبائی ٹیم لیڈر حامد یعقوب شیخ‘گورننس ایڈ وائزر نوید صالح ‘ ٹیم لیڈر ساؤتھ سہیل ٹیپو‘ڈی پی او سید باقر رضا ‘ڈی او سی احمد خاور شہزاد اور ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے ضلعی حکومت کو عوامی شکایات تیز رفتاری سے دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور ترقیاتی فنڈز کے درست جگہوں پر خرچ کرنے کیلئے ضروری ڈیٹا بھی دستیاب ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سب نیشنل گورننس پروگرام کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے ضلع ساہیوال میں جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی ٹیم لیڈر حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ جی آئی ایس ٹیکنالوجی نقشوں کے ذریعے پیچیدہ معلومات کا جائزہ لینے کا جدید اور موثر نظام ہے جس سے نہ صرف مسائل کی بروقت نشاندہی کی جا سکتی ہے بلکہ ان کے حل کیلئے بھر پور اور جامع منصوبہ بندی بھی کی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ایس کے استعمال سے ضلعی وسائل کے بہترین استعمال میں مدد بھی ملتی ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب نیشنل گورننس پروگرام کا مقصدمحروم اور پسماندہ طبقات تک بہتر عوامی سہولیات کی فراہمی اوران کی ضروریات کے مطابق بجٹ کی تشکیل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں