ساہیوال،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چور نقدی ‘ موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈ زلے اڑے

منگل 29 مارچ 2016 20:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘ سگریٹ‘ پرنٹرر ‘موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ لے اڑے‘ گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات 89/6-Rکے قریب ہو ئی یہاں گزشتہ روز اور نگ زیب وغیرہ مال کی سپلائی کرکے گاڑی نمبری2154/LESپر واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ روکنے پر ملزما ن نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک ملازم الله دتہ شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری واردات 60-61/G-D میں ہوئی یہاں ولائت حسین سگریٹ وغیرہ فروخت کرکے 66/G-Dکی طرف جارہاتھا کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیااور نقدی ‘سگریٹ وغیرہ مالیتی38ہزارروپے چھین لئے اور فرارہو گئے۔ ایک اورواردات کوٹ خادم علی شاہ میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے عمر جاوید کی موبائل شاپ کا شٹر کاٹ کر اندر سے موبائل فون اور نقدی وغیرہ کل مالیتی 2لاکھ13ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں